امریکہ میں سمندری طوفان 'سیلی' نے کئی ریاستوں کو متاثر کیا ہے۔ ریاست الاباما، فلوریڈا، جارجیا سمیت دیگر ریاستوں میں تیز بارشوں کے باعث سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے پہلے ہی خبردار کردیا تھا کہ سیلی خلیجی ساحل کے کئی علاقوں میں بڑے پیمانے پر تباہی اور سیلاب کا سبب بن سکتا ہے۔
امریکہ میں سمندری طوفان 'سیلی' سے تباہی
5
شدید اور موسلادھار بارشوں کی وجہ سے کئی آبادیوں میں سڑکیں اور گلیاں دریاؤں اور ندیوں کا منظر پیش کر رہی ہیں۔
6
طوفان کے باعث ریاست الاباما اور جارجیا کے کئی علاقوں میں جمعرات کی صبح تک موسلا دھار بارش ہوتی رہی۔ جس سے 22 ہزار گھر اور کاروباری عمارتوں میں بجلی کی فراہمی منقطع ہو گئی۔
7
ریاست فلوریڈا کے گورنر ران ڈی سینٹیس نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ اگرچہ طوفان کی شدت گھٹ رہی ہے۔ لیکن وہ بارشوں کے باعث دریاؤں میں طغیانی کے خطرے سے چوکس رہیں۔
8
ریاست الاباما کے شہر اورینج بیچ کے میئر ٹونی کینن نے خبر رساں ادارے 'ایسوسی ایٹڈ پریس' کو بتایا کہ اس سمندری طوفان سے اب تک ایک شخص ہلاک ہوا ہے جب کہ ایک اور شخص لاپتا ہے۔