امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ کے علاوہ امریکی سیاست دانوں، سرکاری افسران اور دیگر کئی اہم شخصیات بھی کرونا وائرس کا شکار ہو چکی ہے۔ حالیہ دنوں میں وائٹ ہاؤس میں آنے والی کئی شخصیات کے ٹیسٹ مثبت آنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
امریکہ میں کرونا سے متاثر ہونے والی اہم شخصیات

5
امریکی نشریاتی ادارے 'سی این این' کے مطابق ٹرمپ کے اسسٹنٹ نکولس لونا کا بھی کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

6
صدر ٹرمپ کے ساتھ رابطے میں رہنے والی ری پبلکن نیشنل کمیٹی کی سربراہ رونا مک ڈینئل کا کرونا ٹیسٹ بھی جمعرات کو مثبت آیا تھا۔

7
ری پبلکن سینیٹر مائیک لی نے دو اکتوبر کو اعلان کیا کہ ان کا کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ اس لیے وہ قرنطینہ میں جا رہی ہیں۔ وہ 26 ستمبر کو اوول آفس میں ہونے والی میٹنگ میں شریک تھیں۔

8
امریکی سینیٹ میں ہوم لینڈ کمیٹی کے سربراہ سینیٹر رون جانسن میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔