بھارت میں پیر کو انتخابات کے پانچویں مرحلے کے تحت ووٹنگ جاری ہے۔ پانچویں مرحلے میں اترپردیش میں 14، مہاراشٹر میں 13، مغربی بنگال میں سات، بہار اور اڑیسہ میں پانچ پانچ، جھارکھنڈ میں تین اور جموں و کشمیر میں ایک حلقے میں ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ اس مرحلے میں بالی وڈ اداکار عامر خان، دیپیکا پڈوکون، رنویر سنگھ، ایشا دیول اور کرکٹر سچن ٹنڈولکر سمیت دیگر مشہور شخصیات نے بھی اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ لوک سبھا کے انتخابات سات مراحل میں ہو رہے ہیں جب کہ چار جون کو ووٹوں کی گنتی کی جائے گی۔