انڈونیشیا سے سنگاپور جانے والے ایئر ایشیا جہاز کے ملبے کی تلاش کے سرچ اور ریسکیو مشن کے سربراہ ہنری بامبانگ سوئیلسٹو کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کا پچھلا حصہ بحیرہ جاوا سے مل گیا ہے۔ جہاز کے پچھلے حصے میں بلیک باکس اور فلائیٹ ریکارڈر ہوتے ہیں جس سے تفتیش کاروں کو اس جہاز کے تباہ ہونے کی وجہ معلوم ہو سکے گی۔
انڈونیشیا: تباہ ہونے والے طیارے کے ملبے کی تلاش کے کام میں تیزی
5
جہاز کے ملبے اور لاشوں کی تلاش میں 30 جہاز حصہ لے رہے ہیں۔
6
یہ طیارہ 28 دسمبر کو انڈونیشیا سے سنگاپور جاتے ہوئے لاپتا ہو گیا تھا اور گزشتہ بدھ کو اس جہاز کے ملبے کے حصوں کی نشاندہی بحیرہ جاوا میں ہوئی تھی۔
7
خیال ہے کہ جہاز کے تباہ ہونے کی بڑی وجہ خراب موسم ہے۔
8
جہاز پر عملے سمیت 162 افراد سوار تھے جن میں سے کوئی بھی زندہ نہیں بچا۔