دنیا کے سب سے بڑے مسلم ملک انڈونیشیا میں صدارتی، پارلیمانی اور بلدیاتی انتخابات کے لیے بدھ کو پولنگ ہوئی۔ انڈونیشیا میں 19 کروڑ سے زائد رجسٹرڈ ووٹر ہیں جن کی اکثریت نے ووٹ کا حق استعمال کیا۔ حکام کے مطابق نتائج کا اعلان بدھ کی شب سے شروع ہوجائے گا۔
تصاویر: انڈونیشیا میں عام انتخابات کے لیے پولنگ
5
یہ پہلی مرتبہ ہے کہ صدر، نائب صدر اور پارلیمنٹ کے انتخابات ایک ساتھ ہوئے ہیں۔
6
انتخابات میں پارلیمان کی 575 اور مقامی حکومتوں کی 19 ہزار 817 نشستوں پر پولنگ ہوئی۔
7
صدارتی، پارلیمانی اور بلدیاتی انتخابات کے لیے آٹھ لاکھ پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے تھے۔
8
انتخابی عمل کی سکیورٹی کے لیے لگ بھگ 16 لاکھ سکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔