انڈونیشیا نے جزائر اور اس کے ارد گرد سمندر کے جنوب میں واقع ایک آتش فشاں پھٹ پڑنے کے خطرے کی وجہ سے انتہائی سطح کا ایمرجنسی الرٹ جاری کیا ہے، جب کہ اس آتش فشاں کے قریب بسنے والے 15,000 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت گئی ہے۔ جزیرہ سماٹرا پر واقع ماؤنٹ سینابنگ سے گزشتہ چند ماہ سے راکھ فضا میں بلند ہو رہی ہے۔ اس پہاڑ کے گرد تین کلومیٹر کے علاقے سے لوگوں کو یہاں سے نکل جانے کا کہا گیا ہے اور فوج اس عمل میں معاونت فراہم کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ اب تک کسی شخص کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
انڈونیشیا کے آتش فشاں
5
اب تک کسی شخص کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
6
ماؤنٹ سینابنگ آتش فشاں کو انڈونیشیا کے متحرک آتش فشانوں میں گنا جاتا ہے۔
7
سماٹرا کے ضلعی حکام کے مطابق پانچ گاؤں کے کئی لوگ اپنے گھر بار چھوڑ کر دوسرے علاقوں میں منتقل ہوئے گئے ہیں۔
8
لوگوں کو منہ ڈھانپ کر کام کرنا پڑتا ہے کیونکہ دھویں اور راکھ کا غبار گھروں تک پہنچ گیا ہے۔