امریکہ کے صدر کی سرکاری رہائش گاہ وائٹ ہاؤس کے عملے کے کچھ ارکان میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد عملے کو ماسک پہننے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ وائٹ ہاؤس آنے والے صحافیوں کو بھی اس بات کا پابند کیا گیا ہے کہ وہ ماسک کا استعمال کریں۔
کرونا وائرس: وائٹ ہاؤس میں احتیاطی تدابیر
5
پریس بریفنگ کے دوران صدر سے کئی صحافیوں نے مختلف سوالات پوچھے۔ اس دوارن انہیں کئی بار ماسک ہٹانا پڑا۔
6
وائٹ ہاؤس کے ویسٹ ونگ میں داخل ہونے والے ہر شخص کے لیے ضروری ہے کہ وہ ماسک پہنے۔
7
وائٹ ہاؤس کے اندر کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے بارے میں خدشات بڑھتے جا رہے ہیں۔ جمعہ کو صدر ٹرمپ نے پریس بریفنگ کے دوران کیٹی ملر کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی تھی۔
8
صدر ٹرمپ کے سینئر مشیر جیرڈ کشنر اور امریکی سیکریٹری برائے صحت ایڈمرل گروئر بھی روز گارڈن میں ہونے والی پریس بریفنگ کے دوران ماسک پہنے ہوئے نظر آئے۔