امریکہ کی ریاست آئیووا میں پیر کو ڈیموکریٹ پارٹی کا کاکس ہو رہا ہے جس سے امریکی صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے کا باضابطہ آغاز ہوجائے گا۔ کاکس کے دوران ریاست بھر میں مختلف عوامی مقامات پر پارٹی ارکان اور حامی جمع ہوں گے اور 2020 کے صدارتی انتخاب میں پارٹی ٹکٹ کے امیدواروں کی پالیسیوں پر بحث مباحثے کے بعد اپنی پسند کے امیدوار کے حق میں رائے دیں گے۔
آئیووا کاکس: ڈیموکریٹس کی انتخابی مہم زوروں پر
9
اس وقت ڈیموکریٹس کے 12 امیدوار میدان میں ہیں۔ ان میں نو مرد اور تین خواتین ہیں جو آج کاکس مقابلے میں شریک ہوں گے۔ ڈیموکریٹ پارٹی کے ارکان آئندہ چند ماہ کے دوران تمام ریاستوں میں کاکس اور پرائمری کے ذریعے ان میں سے کسی ایک کو حتمی امیدوار منتخب کریں گے جو نومبر 2020 کے صدارتی انتخاب میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مقابلہ کرے گا۔
10
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے آئیووا کے دارالحکومت ڈی موائن میں ایک انتخابی جلسے سے خطاب کیا تھا جس میں انہوں نے ڈیموکریٹس پر کڑی تنقید کی تھی۔