رسائی کے لنکس

عراق بم دھماکوں میں 28 ہلاک


عراق کے دارالحکومت بغدادکے مختلف علاقوں میں منگل کے روز ہونے والے یکے بعد دیگر ے بم دھماکوں میں کم از کم 28 افراد ہلاک اور 75 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔پولیس حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ۔

عراقی فوج کے ترجمان کے مطابق پہلا دھماکابغداد کے شمال مغرب میں ایک رہائشی علاقے میں ہوا جب کہ اس کچھ ہی دیر بعد تقریباًاس سے ایک میل کے فاصلے پر ایک طاقتور کار بم دھماکا ہوا جس سے قریبی عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

تیسر ا دھماکا ایک ریسٹورنٹ کے قریب پلاسٹک کے ایک تھیلے میں رکھے گئے دھماکا خیزمواد میں ہواجس کے بعد عینی شاہدین کے مطابق بھگدڑ مچ گئی اور کئی گاڑیاں بھی آپس میں ٹکرا گئیں۔

دو روز قبل بھی بغداد میں غیر ملکی سفارت خانوں کے قریب خودکش بم حملوں میں کم ازکم 41 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ عراق میں گذشتہ پانچ دنوں کے دوران یہ چوتھا ہلاکت خیز حملہ تھا۔

XS
SM
MD
LG