ایسے میں جب موصل شہر پر داعش کے شدت پسندوں کا قبضہ چھڑانے کی لڑائی شدت اختیار کر گئی ہے، بچوں کے بہبود کے لیے کام کرنے والے ایک بین الاقوامی خیراتی ادارے نے بتایا ہے کہ کُرد اور عراقی افواج کی فائرنگ سے بچنے کے لیے ہزاروں افراد موصل کے علاقے سے نقل مکانی کر رہے ہیں۔
موصل: لڑائی کے باعث ہزاروں افراد کی نقل مکانی
5
خیال کیا جاتا ہے موصل میں شہری آبادی کی تعداد تقریباً 10 لاکھ ہوجائے گی۔
6
امدادی گروپ نے کہا ہے کہ گذشتہ 10 دِنوں کے دوران تقریباً 5000 افراد شام کی سرحد پر ایک مہاجر کیمپ کی جانب جا چکے ہیں۔