عراق کے دارالحکومت بغداد میں امریکہ کے خلاف مظاہرے جمعے کو بھی جاری رہے۔ مظاہرین عراق سے امریکی فوج کے فوری انخلا کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ جمعے کو ہونے والے احتجاج کی کال عراق کے بااثر شیعہ رہنما مقتدیٰ الصدر نے دی تھی۔
بغداد میں امریکہ مخالف مظاہرے
5
جمعے کو بغداد میں ہونے والے مظاہرے میں شریک افراد کی اکثریت نے عراقی پرچم تھام رکھے تھے۔ اُنہوں نے امریکہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
6
بغداد کے التحریر اسکوائر میں بھی مظاہرین نے کئی روز سے دھرنا دے رکھا ہے۔
7
مظاہرین بے روزگاری، کرپشن اور طرزِ حکمرانی کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ مظاہروں کے دوران جلاؤ گھیراؤ کے واقعات بھی پیش آتے رہے ہیں۔
8
مظاہرین کو گلہ ہے کہ سالہا سال سے عراق میں جاری لڑائی سے عراقی عوام معاشی بدحالی کا شکار ہو رہے ہیں جب کہ امریکہ اور غیر ملکی قوتیں عراق کے عوام کا استحصال کر رہی ہیں۔