امریکہ کے وزیرخارجہ جان کیری نے غزہ میں جمعہ تک جنگ بندی کا حتمی معاہدہ کروانے پر زور دیا ہے جب کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان لڑائی میں مرنے والے فلسطینیوں کی تعداد 800 سے تجاوز کر گئی ہے۔ اس لڑائی میں 32 فوجیوں سمیت اسرائیل کے 34 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔