اسرائیل میں حالیہ دنوں میں اتحادی حکومت قائم ہوئی ہے تاہم اس اتحاد کے قیام کے خلاف احتجاج شروع ہو گیا ہے۔ اسرائیل میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے سخت پابندیاں عائد ہیں۔ ایسے میں مظاہرین نے نظم و ضبط کا مظاہرہ کرتے ہوئے سماجی دوری برقرار رکھ کر احتجاج کیا۔
اسرائیل: سماجی دوری برقرار رکھتے ہوئے احتجاج
5
احتجاج میں نوجوانوں کی بڑی تعداد شریک تھی جو کہ نیتن یاہو اور بینی گینز کی ایمرجنسی حکومت کے خلاف مظاہرے میں شریک ہوئے۔ دنوں رہنماؤں میں تین سال کا معاہدہ ہوا ہے جس کے تحت دونوں رہنما 18 ماہ وزارت عظمی کے منصب پر رہیں گے۔
6
Israel Politics Outbreak Corona Coronavirus
7
احتجاج کے لیے مظاہرین تل ابیب شہر کے مرکز میں واقع روبن پارک میں جمع ہوئے تھے۔
8
مطاہرین نے احتجاج کو 'سیاہ جھنڈوں احتجاج' کا نام دیا تھا۔ اکثر افراد نے چہروں پر سیاہ ماسک بھی لگائے ہوئے تھے۔