اٹلی میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی کے باعث ملک 'لاک ڈاؤن' کا شکار ہے۔ دکانیں اور ریستوران بند اور گلیاں سنسان ہیں جب کہ سیکڑوں پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ لاک ڈاؤن سے سیاحت کے شعبے کو شدید جھٹکا لگا ہے۔
اٹلی: کرونا وائرس سے سیاحت ٹھپ، شہر ویران
5
اٹلی کے دارالحکومت روم میں واقع سیاحتی مقام 'اسپینش اسٹیپس' جہاں دن رات سیاحوں کے ڈیرے لگا کرتے تھے لیکن اب وہاں ویرانی کے ڈیرے ہیں۔
6
لاک ڈاؤن کے سبب لوگ سرکاری ٹرانسپورٹ استعمال کر رہے ہیں۔ جب کہ روم کی سڑکوں پر کاروں اور دیگر نجی گاڑیوں کو بھی خال خال ہی دیکھا جاسکتا ہے۔
7
اٹلی کے فٹ بال گراؤنڈز جہاں تمائشائیوں کے لیے جگہ کم پڑ جاتی تھی وہاں اب ویرانی چھائی ہوئی ہے۔
8
اٹلی، یورپی ممالک میں کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے۔ ملک کے تمام سیاحتی مقامات ویران پڑے ہیں۔