جاپان کے شہنشاہ ناروہیٹو صدیوں پرانی روایات کے تحت باضابطہ طور پر تخت نشین ہو گئے ہیں۔ تاج پوشی کی رسم میں 180 ممالک کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔
جاپان کے شہنشاہ کی رسمِ تاج پوشی

1
جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کے شاہی محل میں منگل کو ہونے والی تقریب میں شہنشاہ ناروہیٹو کی کی تاج پوشی کی گئی

2
شاہی محل کے ایک مخصوص حصے میں ہونے والی تقریب کو مقامی زبان میں 'کینجی تو شوکی نوگی' کہا جاتا ہے

3
تاج پوشی کے بعد شہنشاہ ناروہیٹو نے کہا کہ وہ جاپان کے عوام کو متحد رکھنے کے لیے کام کریں گے

4
تقریب میں 180 سے زائد ممالک سے آئے ہوئے سربراہان، اعلیٰ شخصیات اور 2 ہزار مہمانوں نے شرکت کی۔ جن میں برطانیہ کے شہزادہ چارلس بھی شامل تھے