افغانستان کے دارالحکومت کابل کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر جمعرات کی صبح دہشت گردوں نے راکٹوں اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا جسے پسپا کر دیا گیا ہے۔ افغان وزارت داخلہ کے ترجمان صدیق صدیقی کے مطابق سکیورٹی فورسز نے چار دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ افغان سکیورٹی فورسز کی کارروائی تقریباً چار گھنٹوں تک جاری رہی۔
کابل ہوائی اڈے پر دہشت گردوں کا حملہ
5
کابل کے اس ہوائی اڈے پر معمول کی پروازوں کے علاوہ غیر ملکی اتحادی افواج بھی فضائی آمدورفت کے لیے یہ ایئرپورٹ استعمال کرتی ہیں۔
6
مسلح افراد نے ہوائی اڈے کے قریب دو زیر تعمیر عمارتوں پر قبضہ کیا اور وہاں سے ایئرپورٹ پر راکٹ اور جدید اسلحے سے فائر کیے۔
7
کابل ائیرپورٹ پر حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
8
افغان پولیس کے اہلکار جائے وقوعہ کی طرف جا رہے ہیں۔