رسائی کے لنکس

کراچی میں پرندے، ایک شوق بھی کاروبار بھی

کراچی کی سب سے قدیم اور مشہور بازار صدر کے ایمپریس مارکیٹ میں یوں تو ہر چیز ہی فروخت کیلئے دستیاب ہے۔ مگر، اس کے احاطے میں قائم قدیم 'پرندوں کی مارکیٹ' بھی ہے۔ یہاں ہر طرح کے مختلف اقسام اور نسلوں کے چھوٹے بڑے خوب صورت پرندے فروخت کیلئے موجود رہتے ہیں۔ یوں تو پرندہ مارکیٹ میں عام طور پر رش ہوتا ہی ہے، مگر اتوار کے روز تو یہاں تل دھرنے کی جگہ نہیں ہوتی۔ دکانوں پر گاہکوں کا رش لگا ہوتا ہے۔ یہی نہیں، دکانوں کے علاوہ بھی لوگ اپنے پالتو پرندوں کو ہاتھوں اور پنجروں میں لےکر فروخت کرتے ہیں۔ گویا اتوار والے دن چھٹی ہونے کے باعث پرندوں کا اتوار بازار سجتا ہے۔ صحیح دام مل جانے پر لوگ اپنے پالتو پرندے یہاں فروخت کردیتے ہیں۔ گاہکوں کا بھی خوب رش دیکھنے کو ملتا ہے۔ پرندے فروخت کرنے کے لیے آنےوالے افراد کو اچھا منافع مل جاتا ہے، جبکہ وہ نوجوان بھی اس مارکیٹ کا حصہ ہیں، جو مختلف باغات سے اعلیٰ نسل کے پرندے پکڑ کر شہر میں فروخت کرکے روزگار حاصل کرتے ہیں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG