پاکستان کے معاشی مرکز کہلانے والے شہر کراچی کے بارے میں مشہور ہے کہ یہاں کوئی شخص بھوکا نہیں سوتا۔ اس بات کا اندازہ کراچی کی سڑکوں سے لگایا جا سکتا ہے۔ ماہ رمضان کی برکتیں سمیٹنے والے مسلمان جہاں عبادتوں میں مصروف ہوتے ہیں وہیں کئی افراد ایسے بھی ہیں جو روزے داروں کا روزہ افطار کرواکر ثواب حاصل کرتے ہیں۔ کراچی میں بھی کئی ایسے مخیر افراد ہیں جو شہر کی مختلف شاہراہوں پر افطاری کا سامان بھجواتے اور مستحقین کو روزہ کھلواتے ہیں۔ شہر کی سڑکوں پر کام کرنےوالے غریب طبقے کے افراد یہاں روزہ کھولتے ہیں، جبکہ جو افراد گھر وقت پر نہیں پہنچ پاتے وہ بھی یہیں بیٹھ کر روزہ کھولتے ہیں
کراچی: سڑکوں پر روزہ افطاری
5
افطاری کےساتھ شربت تقسیم ہو رہا ہے
6
فلاحی اداروں کی جانب سے تو کھانا تقسیم کیا جاتا ہے، اس کے برعکس چند مخیر افراد بھی اپنا نام پوشیدہ رکھ کر یہ ثواب کا کام کرتے ہیں
7
شہر کی مختلف شاہراہوں پر سڑکوں پر روزہ افطار کرنے کی ایک روایت قائم ہے افطاری میں کھجور سمیت سموسے اور پھل بھی پیش کئے جاتے ہیں
8
سڑک پر روزہ کھولنے والے افراد دعاوٴں میں مصروف ہیں