بھارت میں سکھوں کی مقدس کتاب گروگرنتھ صاحب کی بے حرمتی اور سکھوں پر بھارتی پولیس کے تشدد کے واقعات کے خلاف کراچی کی سکھ برادری نے اتوار کو احتجاجی مظاہرہ کیا۔ پریس کلب کے باہر ہونے والے احتجاج کے دوران کراچی کی سکھ برادری کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ بھارت میں سکھوں کی مقدس کتاب کی بے حرمتی کے واقعے سے پوری دنیا میں سکھ برادری کے جذبات مجروح ہوئے ہیں اور یہ واقعہ سکھوں کے مذہبی جذبات بھڑکانے کی ایک سازش ہے۔
بھارت میں مذہبی کتاب کی بے حرمتی کے خلاف کراچی میں سکھوں کا احتجاج

1
بھارت میں سکھوں کی مقدس کتاب گروگرنتھ صاحب کی بے حرمتی اور سکھوں پر بھارتی پولیس کے تشدد اور قتل کے واقعے کے خلاف کراچی میں سکھ برادری نے احتجاج کیا

2
مظاہرے میں کراچی میں آباد سکھ مذہب سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوئے

3
رہنماؤں کا کہنا تھا کہ سکھوں کی مقدس کتاب 'گروگرنتھ' کی بے حرمتی کے واقعے سے پوری دنیا میں سکھ برادری کے جذبات مجروح ہوئے

4
مظاہرین نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سخت نوٹس لیا جائے