بھارت کی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں 135 جوڑوں کی اجتماعی شادی ہوئی۔ شادی کرنے والوں میں مسلمان جوڑے بھی شامل تھے۔ شادی کو انتہائی سادہ رکھنے کے لیے مہمانوں کو بارات میں کھانے کے بجائے چائے، بسکٹ اور کچھ نمکین و میٹھی چیزیں پیش کی گئیں۔
بھارت میں 135 جوڑوں کی اجتماعی شادی
9
دلہنوں میں کانچ کی بنی چوڑیاں پہننے کا رواج بھی عام اور صدیوں پرانا ہے۔
10
اجتماعی شادی میں صرف ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے جوڑے ہی نہیں تھے بلکہ مسلم گھرانوں سے تعلق رکھنے والے جوڑے بھی شامل تھے۔ مسلم جوڑوں کی شادی ان کے اپنے مذہبی عقائد اور رسم و رواج کے مطابق ہوئی۔
11
شادی کی تقریب میں بھارتی تاجر مہیش بھائی سوانی نے بھی شرکت کی۔ وہ 135 دلہنوں کے گروپ فوٹو میں نمایاں ہیں۔ اجتماعی شادی کے اخراجات برداشت کرنے والوں میں وہ بھی شامل تھے۔
12
قطار میں موجود ایک دلہن شادی کے تقریب کے موقع پر موبائل فون پر اپنی شادی کی مبارک باد وصول کرتے ہوئے۔