نو جولائی 2016ء کو ٹیکساس میں ڈیلاس محکمہ پولیس کے دفتر کے سامنے ایک عارضی یادگار کی سی کیفیت دیکھنے میں آئی جب ہلاک ہونے والے اہل کار دستے کی کار کو نوٹوں، پھولوں اور دیگر چیزوں سے سجایا گیا۔ جمعرات کی رات جب ایک پُرامن احتجاجی مظاہرے کے دوران، جو اس سے قبل ہفتے کی پولیس شوٹنگ کے خلاف جاری تھا، فائرنگ کا واقعہ ہوا، اس میں پانچ پولیس اہل کار ہلاک جب کہ دیگر سات اہل کار اور دو شہری زخمی ہوئے۔
ڈیلاس پولیس اہل کاروں کی عارضی یادگار: تصاویر کے آئینے میں
9
ڈیلاس: 9 جولائی، 2016ء۔۔ دو روز قبل ایک مسلح شخص نے گھات لگا کر پانچ پولیس اہل کاروں کو ہلاک کیا تھا۔ آج محکمہٴ پولیس کے صدر دفتر کے سامنے بننے والی عارضی یادگار کے سامنے سر نِگوں قومی پرچم