نیویارک کے 'میٹروپولیٹن میوزیم آف آرٹ' میں فیشن کے سب سے بڑے میلے 'میٹ گالا' کا رنگا رنگ آغاز ہو گیا ہے۔ دیدہ زیب ملبوسات زیب تن کیے شوبز اور کھیلوں سے وابستہ نامور شخصیات نے تقریب کو چار چاند لگا دیے ہیں۔ رواں برس 'میٹ گالا' کی میزبانی امریکی گلوکار بلی آئلش، اداکار ٹموتھی چلامیت، شاعر اماندا گورمین اور ٹینس اسٹار نومی اوساکا کر رہی ہیں۔ میٹ گالا کا انعقاد عموماً ہر سال مئی کے پہلے پیر کو کیا جاتا ہے لیکن کرونا وبا کے باعث یہ ایونٹ اب ستمبر کے دوسرے پیر کو ہو رہا ہے جسے "ان امریکہ: اے لیکسیکون آف فیشن" کا نام دیا گیا ہے۔
فیشن کے سب سے بڑے میلے 'میٹ گالا' میں شرکا کے جلوے

5
امریکی ماڈل جی جی حدید

6
امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمز اپنے خاوند الیکسز اوہانین کے ہمراہ تقریب میں شریک ہیں۔

7
امریکی ریپر لل ناس

8
کینیڈین فیشن ماڈل ونی ہارلو