میکسیکو کے وسطی علاقے میں منگل کی دوپہر آنے والے شدید زلزلے سے اب تک 250 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے۔ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 1ء7 ریکارڈ کی گئی تھی اور اس کا مرکز دارالحکومت سے 123 کلومیٹر جنوب میں تھا۔
تصاویر: میکسیکو میں زلزلے سے تباہی
9
میکسیکو سٹی نرم اور دلدلی زمین پر آباد ہے جس کے باعث بہت دور آنے والے زلزلے کے جھٹکوں سے بھی اس کی زمین بری طرح لرز جاتی ہے۔ منگل کے زلزلے سے بھی شہر کی کئی رہائشی اور تجارتی عمارتیں بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔