سال 2018 ختم ہونے کے قریب ہے۔ یہ سال مشرقِ وسطیٰ کے لیے کیسا رہا، دیکھیے ان تصویروں میں:
تصاویر: 2018ء کا مشرقِ وسطیٰ
6
غزہ میں ایک فلسطینی اسرائیلی فورسز پر پتھر پھینک رہا ہے۔ غزہ اور اسرائیل کی سرحد اس سال بھی پرتشدد مظاہروں کا مرکز رہی۔
7
غزہ اسرائیل سرحد پر فلسطینیوں نے ہفتہ وار مظاہرے کیے جس کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے درجنوں فلسطینیوں کی جانیں گئیں۔
8
ایک اسرائیلی جہاز غزہ کی سرحد کے نزدیک اسرائیلی علاقے میں لگی اس آگ کو بجھانے کی کوشش کر رہا ہے جو سرحد پار سے فلسطینی مظاہرین کی طرف سے بھیجے گئے گیس کے غبارے کے نتیجے میں لگی۔
9
شیعہ زائرین زیارتوں کے لیے عراق کے شہر کربلا کی طرف جا رہے ہیں۔