اٹلی کے ساحل کے قریب تارکینِ وطن کی کشتی ڈوبنے کے بعد لاپتا افراد کی تلاش تاحال جاری ہے۔ حکام کے مطابق 63 افراد کی لاشیں مل گئی ہیں جب کہ مزید اموات کا خدشہ ہے۔ کشتی گزشتہ ہفتے ترکی سے روانہ ہوئی تھی جس میں لگ بھگ 170 افراد سوار تھے۔ اقوامِ متحدہ کی مہاجرین سے متعلق ایجنسی کا کہنا ہے کہ کشتی میں پاکستان سمیت افغانستان، شام، صومالیہ اور عراق کے تارکینِ وطن بھی سوار تھے۔
اٹلی میں کشتی ڈوبنے کا واقعہ، ریسکیو آپریشن جاری

5
ڈوبنے والے لاپتا افراد کی تلاش تا حال جاری ہے۔

6
اس کشتی میں متعدد پاکستانی سوار تھے۔

7
اتوار کی صبح جب کشتی ساحل کے قریب پہنچی تو چٹان سے ٹکرانے کے باعث ٹوٹ گئی جس سے اموات ہوئیں۔

8
اٹلی کے سرکاری میڈیا کے مطابق حکام نے ایک شخص سے پوچھ گچھ بھی کی ہے جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ ان افراد کو یورپ پہنچانے کی کوشش کر رہا تھا۔