چین کے مختلف علاقوں میں مون سون کی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں غیر معمولی بارشیں ہو رہی ہیں جس سے سیلاب کی صورتِ حال کا سامنا ہے۔ سیلاب کے باعث متاثرہ علاقوں سے بڑے پیمانے پر نقل مکانی بھی کی جا رہی ہے۔
چین: بارش اور سیلاب کے باعث کئی علاقوں سے ہجرت
5
رواں ماہ کے آغاز سے ہی ملک بھر میں تیز بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس دوران 140 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
6
بارشوں اور سیلاب کے باعث رواں ماہ کے آغاز سے اب تک ملک کے 24 صوبوں میں 18 لاکھ افراد کو نقل مکانی پر مجبور ہوئے ہیں۔
7
شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث مزید 14 افراد ہلاک ہوئے۔ مختلف شہروں سے لینڈ سلائیڈنگ کی بھی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
8
متاثرہ علاقوں میں لوگوں نے ازخود بھی دوسرے مقامات پر منتقل ہونے کے لیے لکڑی کے تختوں سے عارضی کشتیاں بناکر ان پر سفر کرنا شروع کر دیا ہے۔