تیئیس سالہ میگن ینگ کا تعلق فلپائن سے ہے۔ اُنھوں نے ’مس فرانس‘ مارین لورفیلائن اور’ مس گھانا‘ کرانزا نا اوکیلے شوٹر کو مات دے کر مس ورلڈ 2013ء کا تاج اپنے سر کرلیا۔
یہ تقریب انڈونیشیا کے شہر بالی کے’ نوسا دوا کنوینشن سنٹر‘ میں منعقد ہوئی، جہاں میگن ینگ نےجمگاتی بتیوں اور مدھر دھنوں والی اس تقریب میں ، چمکتا ہوا مس ورلڈ 2013ء کا تاج پہنا۔
مس ورلڈ کے مقابلے میں 127 حسیناوٴں نے حصہ لیا تھا۔
سخت گیر مسلم تنظیموں کی طرف سے احتجاج کے باعث، انڈونیشیا کے شہر بالی میں ہونے والی اِس تقریب کے لیے سخت نوعیت کے سکیورٹی انظامات کیے گئے تھے۔
مس ورلڈ ٢٠١٣
5
مس ورلڈ ۲۰۱۳ کیلئے منتخب ہونے والی فلیپائن کی میگن ینگ "درمیان میں" جیتنے کے بعد خوشی سے ہاتھ ہلاتے ہوئے۔
6
مس ورلڈ ۲۰۱۳ کیلئے فلیپائن کی میگن ینگ اپنی جیت کے بعد مسکراتے ہوئے
7
مس ورلڈ۲۰۱۳ کیلئے منتخب ہونے والی فلیپائن کی میگن ینگ اپنی ساتھی مد مقابل حسیناوں سے داد وصول کرتے ہوئے۔
8
مس ورلڈ ۲۰۱۳ کیلئے منتخب ہونے والی فلیپائن کی میگن ینگ "درمیان میں ، دوسرے نمبر پر آنے والی مس فرانس مارین لورفیلائن بائیں طرف، اور تیسرے نمبر پر آنے والی مس گھانا کرانزا نا اوکیلی شوٹر دائیں طرف ہاتھ تھامے ہوئے۔