پاکستان کے چھوٹے بڑے شہروں میں منگل کو نویں محرم کے ماتمی جلوس انتہائی سخت حفاظتی انتظامات میں نکالے گئے۔ اسلام آباد میں نویں محرم الحرام کے ماتمی جلوس کے موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظات کیے گئے تھے اور موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر بھی پابندی تھی۔ تحریر و تصاویر: رضوان عزیز
اسلام آباد میں ماتمی جلوس کے موقع پر سکیورٹی ہائی الرٹ
9
ماہ محرم میں پیغمبر اسلام کے نواسے حضرت امام حسین اور ان کے ساتھیوں کی کربلا میں شہادت کی یاد میں شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والے مجالس اور عزاداری کا اہتمام کرتے ہیں۔
10
جلوسوں کے مقررہ راستوں کی کڑی نگرانی کی جاتی رہی جب کہ ان کی طرف جانے والے راستوں کو عام ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔
11
ماتمی جلوسوں کے ہمراہ پولیس اہلکار پوری طرح مسلح اور ہر صورت حال کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔
12
مقامی انتظامیہ نے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی بھی لگا رکھی ہے۔