وائس آف امریکہ کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف نے پاک امریکہ تعلقات کی صورت حال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ لیکن یہ امید بھی ظاہر کی ہے کہ مذاکرات سے صورت حال بہتر ہو سکتی ہے۔ دو طرفہ تعلقات پر نظر رکھنے والے کیا کہ رہے ہیں؟ جانیں اس رپورٹ میں۔