جمعہ کو دنیا بھر سے آئے ہوئے تقریباً 14 لاکھ سے زائد مسلمان منیٰ سے میدان عرفات پہنچے اور فریضہ حج کا اہم رکن وقوف عرفہ ادا کیا اور مسجد نمرہ میں خطبہ حج سنا۔ سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز نے کہا ہے کہ اسلام ایک ضابطہ حیات ہے جو پوری انسانیت کی خیرخواہی کا درس دیتا ہے
حج کی ادائیگی کے مناظر
5
پاکستان سے مجموعی طور پر ایک لاکھ تینتالیس ہزار سے زائد عازمین حج کے لیے پہنچے ہیں۔
6
مناسکِ حج کی ادائیگی کا سلسلہ 8 ذوالحج سے شروع ہوتا ہے جو 12 ذوالحج تک جاری رہتا ہے۔
7
سعودی حکام نے عازمین کو حج کے دوران 'سرجیکل ماسک' پہننے کی ہدایت کر رکھی ہے۔
8
اس بار ایبولا وائرس کی وجہ سے مغربی افریقہ کے تین ممالک کے شہریوں پر پابندی عائد ہے جس کی وجہ سے وہاں کے شہری حج ادا نہیں کرسکیں گے۔