دنیا بھر میں مسلمان مقددس ماہ رمضان کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ مختلف ممالک میں مقیم مسلمان اپنے خطے کی روایت کے مطابق اس مہینے کا استقبال کرتے ہیں۔ اس ماہ مساجد میں خصوصی عبادات کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔ کئی ممالک میں رمضان شروع ہونے سے قبل خصوصی طور پر گھروں، دکانوں اور بازاروں کو سجایا بھی جاتا ہے۔ دنیا کے مختلف ممالک میں لوگ کس طرح رمضان کی تیاریوں میں مصروف ہیں؟ دیکھیے ان تصاویر میں۔
دنیا بھر میں استقبالِ رمضان کی تیاریاں

1
لندن میں رمضان کے استقبال کے لیے گلیوں کو سجایا گیا ہے۔

2
پاکستان میں رمضان کے مہینے میں کھائی جانے والی کھجلہ اور پھینی تیار کی جا رہی ہے۔

3
مصر کے شہر قاہرہ کے ایک بازار میں رمضان کی مناسبت سے سجاوٹ کا سامان فروخت کیا جا رہا ہے۔

4
دبئی میں رمضان کے استقبال کے لیے بازار میں سجاوٹ کی گئی ہے۔