میانمار گوتم بدھ کے مجسموں کی تیاری کے حوالے سے دنیا بھر میں شہرت رکھتا ہے۔ ان مجسموں کی بیرونِ ملک برآمد کے ذریعے ملک میں زرِ مبادلہ بھی آتا ہے۔ میانمار کے گاؤں 'ساگین' میں مجسمہ سازی کے لیے کارخانہ قائم ہے جہاں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین بھی کام کرتی ہیں۔
میانمار میں بدھا کے دیو ہیکل مجسموں کی تیاری
5
میانمار کی مائنز سے نکلنے والا ماربل زیادہ تر سفید اور گرے رنگ کا ہوتا ہے جو نہایت سخت ہوتا ہے اسے کاٹ کر مجسمے تیار کیے جاتے ہیں۔
6
سنگِ مرمر سے مجسموں کی تیاری کے علاوہ دیگر اشیا بھی تیار کی جاتی ہیں جنہیں ڈیکوریشن کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
7
ماربل کو تراش کر بنائی جانے والی اشیا، خاص کر مجسموں کو پالش کیا جاتا ہے۔ مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین بھی پتھروں کی پالش کے کام سے وابستہ ہیں۔
8
ان دیو ہیکل اور وزنی مجسموں کو عموماً کشتیوں کے ذریعے خریدار تک پہنچایا جاتا ہے۔