امریکی شہر نیویارک میں رواں برس تھینکس گیونگ کے موقع پر مین ہٹن میں رنگارنگ پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔ امریکہ کے متعدد شہروں میں اگرچہ اس دن پریڈ کا انعقاد ہوتا ہے البتہ نیویارک کی پریڈ کو مرکزی حیثیت حاصل ہے۔ کرونا وائرس کی وجہ سے یہ پریڈ گزشتہ برس منسوخ کر دی گئی تھی۔ خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق رواں برس اس پریڈ کو ٹی وی پر تقریباً پانچ کروڑ افراد نے دیکھا ہے۔