رسائی کے لنکس

واشنگٹن کے چڑیا گھر میں پانڈا کی پیدائش


جمعے کے روز پیدا ہونے والے اس ننھے پانڈا کا وزن 137 گرام ہے۔

واشنگٹن کے چڑیا گھر کے عملے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ چڑیا گھر میں نومولود پانڈا صحتمند ہے اور خیریت سے ہے۔

اتوار کے روز نومولود پانڈا کا چیک اپ کے بعد اسکی ماں می جیانگ کو واپس لوٹا دیا گیا۔ جمعے کے روز پیدا ہونے والے اس ننھے پانڈا کا وزن 137 گرام ہے۔

یہ خبر زیادہ خوشی کی اس لیے ہے کہ اس ننھے پانڈے کے ساتھ اس کا جڑواں پانڈا بھی پیدا ہوا تھا لیکن وہ مردہ تھا۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ دوسرا پانڈا پہلے پانڈے کی پیدائش کے 26 گھنٹے بعد پیدا ہوا۔

چڑیا گھر کی منتظم برینڈی سمتھ نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ جب چڑیا گھر کے عملے نے مردہ پانڈے کو دیکھا تو وہ گھبرا گئے کیونکہ انہیں یہ اندازہ نہیں تھا کہ یہ دوسرا پانڈا ہے۔

برینڈی سمتھ کے الفاظ، ’یہاں تھوڑی دیر کے لیے سبھی ڈر گئے۔ کیونکہ کسی کو اندازہ ہی نہیں تھا کہ ایک اور پانڈا پیدا ہوا تھا جو مردہ حالت میں تھا۔‘
XS
SM
MD
LG