بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں بچوں کی نصابی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہیں۔ گزشتہ سال بھارت نے کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کی تو کئی ماہ تک تعلیمی سرگرمیاں بحال نہیں ہو سکی تھیں۔ پھر کرونا وائرس کی وبا نے تعلیمی ادارے دوبارہ بند کرا دیے۔ کشمیر میں تیز رفتار انٹرنیٹ سروس بھی ایک سال سے بند ہے جس کی وجہ سے طلبہ کو آن لائن کلاسز لینے میں بھی مشکلات ہیں۔ ایسے میں کچھ طلبہ 'اوپن ایئر کلاسز' لے کر تعلیم کا سلسلہ جاری رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں 'اوپن ایئر کلاسز'
9
'اوپن ایئر' اسکولوں تک پہنچنے کے لیے بھی بچوں کو کافی مشکلات اٹھانا پڑتی ہیں۔
10
کشمیر کے طلبہ دشوار گزار پہاڑی رستوں سے ہوتے ہوئے اپنے اسکول جاتے ہیں۔
11
ایک 'اوپن ایئر' اسکول، کلاسز میں وقفے کے دوران بچوں کے لیے کھیل کا میدان بن گیا ہے۔
12
'اوپن ایئر' اسکول میں پڑھنے آنے والے بچے لنچ ٹائم میں کھانا کھا رہے ہیں۔