سال 2020 کے لیے بہترین فلم کا آسکر 'پیراسائٹ' کے نام رہا ہے۔ واکین فینکس بہترین اداکار اور رینی زیل وگر بہترین اداکارہ کا ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ باقی فنکاروں نے اتوار کو لاس اینجلس کے ڈولبی تھیٹر میں ہونے والی تقریب میں کس انداز سے شرکت کی اور کس کیٹیگری کے لیے ایوارڈ جیتا، تصویروں میں دیکھتے ہیں:
فلمی دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈز کی تقریب

9
برطانوی گلوکار سر ایلٹن جان اور ان کے ہم وطن نغمہ نگار برنی ٹاپن بہترین اوریجنل گانے کا ایوارڈ وصول کر رہے ہیں۔ انہیں یہ ایوارڈ فلم راکٹ مین کے گانے '(آئی ایم گونا) لو می اگین' پر دیا گیا۔

10
امریکی سنگر اور سانگ رائٹر جینیل مونائے نے بھی آسکر ایوارڈز کی تقریب میں شرکت کی اور ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرے۔

11
بہترین سنیماٹوگرافی کا ایوارڈ روجر ڈکینس کو دیا گیا۔