بھارت میں کرونا وائرس کی دوسری لہر میں ایک جانب یومیہ کیسز میں مستقل اضافہ ہوتا جا رہا ہے جب کہ دوسری جانب صحت کے نظام پر دباؤ کے باعث اموات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ بھارت کے اسپتالوں میں بیڈز کی کمی ہے جب کہ آکسیجن کی بھی قلت کا سامنا ہے۔ کئی مقامات پر آکسیجن بلیک میں فروخت ہونے کی بھی رپورٹس سامنے آئی ہیں۔ مرکزی اور مقامی حکومت کی جانب سے آکسیجن کی فراہمی میں تعطل دور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ مختلف ممالک نے بھی بھارت کو آکسیجن بطور عطیہ دی ہے۔
بھارت: آکسیجن کی کمی پوری کرنے کی کوششیں

1
بھارت کی ریلوے نے مختلف ریاستوں میں آکسیجن پہنچانے کے لیے خصوصی ٹرینیں چلائی ہیں۔

2
بھارت کی ریلوے کی چلائی گئی خصوصی ٹرینوں سے آکسیجن کی ترسیل میں تیزی لانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ تاکہ بحران پر قابو پایا جا سکے۔

3
ممبئی میں آکسیجن اسپتالوں میں مہیا کرنے کے لیے لائی جا رہی ہے۔

4
آکسیجن کی ترسیل میں خصوصی حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔
فیس بک فورم