آرٹسٹ لینرڈو گرینوٹو مصوری کا ایک منفرد اسٹائل اپنایا ہے وہ بھی اپنے آنسوؤں سے۔ یہ مصور رنگوں کو آنکھوں میں بھرتا ہے پھر ان رنگوں کو آنسووں کی شکل میں آنکھوں سے ٹپکا کر اپنے فن پارے تخلیق دیتا ہے۔ اسکی پینٹنگ کے شاہکاروں کو خریدنے والے افراد کو گرینوٹو پینٹنگ کے ساتھ ساتھ اس کی ویڈیو بھی دیتا ہے تاکہ لوگوں کو اندازہ ہو کہ اس نے اپنی پینٹنگ کس طرح بنائی ۔ بظاہر دیکھنے میں تو یہ اسٹائل تکلیف دہ معلوم ہوتا ہے مگر آرٹسٹ گرینوتو کا کہنا ہے کہ آنسووں سے پینٹنگ بنانے میں اسکی آنکھوں کو کوئی تکلیف نہیں ہوتی۔
آنسوؤں سے پینٹنگ بنانے کا انوکھا فن

1
انوکھے فن کا ماہر یہ آرٹسٹ پینٹنگ بنانے کیلئے ناک کے ذریعے رنگوں کو آنکھوں تک پہنچا رہا ہے۔

2
آرٹسٹ لینرڈو آنسوں سے پینٹنگ بنانے کیلئے رنگوں کو آنسو کی شکل میں نکال رہا ہے۔

3
مصور کے ناک کے ذریعے ڈالے گئے رنگ کو آنکھوں سے آنسووں کی شکل میں نکال رہا ہے۔

4
آنسوں کے ذریعے پینٹنگ بنانے کیلئے مصور رنگوں کو ترتیب دیتے ہوئے