کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دیگر بعض اضلاع میں بارش اور بالائی علاقوں میں برف باری سے خشک سالی کا زور ٹوٹ گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کی صبح بلوچستان میں کوئٹہ، ژوب، قلات اور نصیر آباد ڈویژن میں اکثر مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہوئی جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔ واضح رہے کہ بلوچستان میں خشک سالی کا سامنا ہے جس سے 10 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔
تصاویر: بلوچستان میں بارش اور برفباری سے موسم خوشگوار

1
بارش کی وجہ سے سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا۔

2
برفباری کے بعد پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی۔

3
بلوچستان کے 20 اضلاع میں خشک سالی کا سامنا ہے جس سے 10 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔

4
برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔