رسائی کے لنکس

بچوں کی شرح اموات میں کمی کے لیے’ بقا کی دوڑ‘

رواں ہفتے لیڈی ہیلتھ ورکرز کو درپیش مسائل پر توجہ مبذول کروانے کے لیے دنیا کے 66 ممالک میں 50 ہزار بچوں نے عالمی میراتھن دوڑ میں حصہ لیا۔ ’’بقا کی دوڑ‘‘ کے نام سے ہونے والی یہ بین الاقوامی دوڑ اسلام آباد میں بھی منعقد ہوئی جس میں مختلف شہروں سے آئے ہوئے 240 بچوں نے شرکت کی۔بچوں کی ایک بین الاقوامی تنظیم سیوو دی چلڈرن کے مطابق پاکستان میں ہر برس پانچ سال سے کم عمر تین لاکھ 52 ہزار بچے مختلف قابل علاج بیماروں کا شکار کر موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔تنظیم کا کہنا ہے کہ حکومت لیڈی ہیلتھ ورکرز اور معمول کی ویکسینیشن دینے والے رضا کاروں کی ہر بچے تک پہنچ کو یقینی بنانے سمیت دیگر عملی اقداما ت کرے تو پاکستان میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کی شرح اموات کو کم کیا جاسکتا ہے

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG