پنجاب کے ضلع قصور کے قریب کوٹ رادھاکشن میں ایک مسیحی جوڑے کو تشدد کے بعد زندہ جلائے جانے کے واقعے کے خلاف احتجاج اور مذمت کا سلسلہ جاری ہے۔ جمعہ کو وفاقی دارالحکومت میں بھی ایک ایسا ہی مظاہرہ کیا گیا جس کے شرکا کا کہنا تھا کہ توہین مذہب کے قانون کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے قانون سازی کیے بغیر ایسے واقعات کا تدارک ممکن نہیں۔
مسیحی جوڑے کی ہلاکت کے خلاف اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرہ
5
پاکستان میں توہین مذہب کے نام پر تشدد کے خلاف اقلیتی برادریاں مظاہرے کرتی رہی ہیں۔
6
پاکستان میں مذہبی اقلیتوں پر جان لیوا حملوں کے اس سے قبل بھی کئی واقعات رونما ہو چکے ہیں۔
7
انسانی حقوق کی ایک بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اس تازہ واقعے پر حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔