پاکستان کے صوبہ پنجاب کے علاوہ اس کے زیر انتظام کشمیر میں گزشتہ 48 گھنٹوں سے شدید بارشیں جاری ہیں جب کہ بھارت کے زیرانتظام کشمیر سمیت ملک کے مختلف علاقے بھی موسلادھار بارشوں کی زد میں ہیں۔ کئی علاقوں میں پانی کھڑا ہے جب کہ حکام نے متنبہ کیا ہے کہ سیلاب بھی آ سکتے ہیں، اس تمام تر صورت حال سے نمٹنے کے لیے امدادی سرگرمیاں بھی جاری ہیں۔
پاکستان اور بھارت میں بارشوں سے درجنوں افراد ہلاک
5
سرینگر میں شدید بارشوں کی وجہ سے کئی علاقے زیر آب ہیں۔
6
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے علاوہ اس کے زیر انتظام کشمیر میں گزشتہ 48 گھنٹوں سے شدید بارشیں جاری ہیں۔
7
پنجاب کے وسطی علاقوں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔
8
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی بدھ کی شام سے موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔