پاکستان میں کرونا وائرس کے سبب ڈیڑھ ماہ سے جاری لاک ڈاؤن میں پیر سے نرمی کردی گئی ہے۔ جس کے بعد مختلف شہروں میں واقع بازار کھل گئے ہیں اور کاروبار زندگی کسی حد تک بحال ہونا شروع ہوگیا ہے۔
پاکستان: لاک ڈاؤن میں نرمی، بازار دوبارہ کھل گئے
9
کراچی شہر کے چوراہوں پر پھول پیچنے والے لوگوں نے بھی لاک ڈاؤن میں نرمی ہونے پر پھولوں کی فروخت پھر سے شروع کردی ہے۔
10
تمام دکانداروں کو جاری کردہ ایس او پیز کے مطابق دکانداروں، ان کے ملازمین اور گاہکوں کے لیے ماسک پہننا لازمی ہے۔ جب کہ بزرگ اور بیمار افراد کو مارکیٹ میں جانے کی اجازت نہیں۔
11
کپڑوں کی دکانیں بھی پیر سے دوبارہ کھلنا شروع ہوگئیں ہیں۔ دو ماہ سے زیادہ عرصے تک بند رہنے کے باعث جمع ہوجانے والی دھول مٹی کو ہٹایا جارہا ہے۔
12
کراچی میں بھی لاک ڈاؤن میں نرمی کے اعلان کے ساتھ ہی سب سے پہلے خواتین اور بچوں کے کپڑوں کی دکانیں کھلیں۔