رسائی کے لنکس

پاکستان میں دو ٹرینوں کو حادثہ

پاکستان کے صوبے سندھ کے ضلع گھوٹکی میں ڈہرکی اسٹیشن کے قریب دو ٹرینوں کے حادثے میں 30 افراد ہلاک اور 40 سے زیادہ زخمی ہوگئے ہیں۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب کراچی سے سرگودھا جانے والی ملت ایکسپریس کی چار بوگیاں پٹری سے اتر کر ڈاؤن ٹریک پر آگئیں جس سے پنجاب سے آنے والی سرسید ایکسپریس ٹکرا گئی اور اس کی تین بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ ٹرینوں کے حادثے کے بعد کے مناظر دیکھیے اس پکچر گیلری میں۔

XS
SM
MD
LG