پاکستان نے ٹی 20 ورلڈکپ کے اپنے افتتاحی میچ میں بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ اس جیت کے ساتھ ہی پاکستان نے بھارت کے خلاف ورلڈکپ مقابلوں میں شکست کی روایت بھی توڑی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک ٹی 20 ورلڈکپ مقابلوں میں آٹھ مرتبہ آمنا سامنا ہوا ہے۔ بھارت نے آٹھ میں سے سات میچز میں پاکستان کو شکست دی اور آج کے میچ میں پاکستان نے واحد کامیابی حاصل کی ہے۔