نیپال میں گزشتہ ہفتے آنے والے 7.8 شدت کے شدید زلزلے کے بعد پاکستان نے امدادی سامان، خوراک، فیلڈ ہسپتال، ڈاکٹرز اور جدید آلات سے لیس ماہرین کی ٹیم سی 130 طیاروں کے ذریعے نیپال بھیجی تھی جن کی زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں کارروائیاں جاری ہیں۔ زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 6600 سے تجاوز کر چکی ہے اور لاکھوں افراد متاثر ہو چکے ہیں۔
نیپال میں پاکستانی فوج کی امدادی کارروائیاں جاری
5
پاکستانی ڈاکٹر کٹھمنڈو سے آٹھ میل دور تاریخی شہر بختاپور میں 30 بیڈ پر مشتمل ایک عارضی اسپتال چلا رہے ہیں۔
6
پاکستانی فوج کے ڈاکٹر مختلف شعبوں میں مہارت رکھتے ہیں اور نیپالی عوام کی خدمت میں مصروف ہیں۔
7
75 اراکین پر مشتمل طبی عملے میں چار لیڈی ڈاکٹروں سمیت 30 ڈاکٹر بھی شامل ہیں۔
8
زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 6600 سے تجاوز کر چکی ہے اور لاکھوں افراد متاثر ہو چکے ہیں۔