رسائی کے لنکس

بلوچستان میں 'پشتون کلچر ڈے' کی تقریبات

پاکستان کے پشتون اکثریتی علاقوں میں بدھ کو پشتون ثقافت کا دن منایا گیا۔ یہ دن ہر سال 23 ستمبر کو منایا جاتا ہے۔ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سمیت مختلف اضلاع میں پشتون آبادی نے 'کلچر ڈے' کی تقریبات میں جوش و خروش سے حصہ لیا۔ کوئٹہ میں سرکاری اور نجی سطح پر مختلف تقاریب ہوئیں جن میں پشتونوں کے بود و باش، ملبوسات، روایتی کھانوں اور ثقافت کے دیگر پہلوؤں کو اُجاگر کیا گیا۔ پیش ہیں پشتون کلچر ڈے کی چند تصویری جھلکیاں۔

XS
SM
MD
LG