امریکہ کے سینئر سیاست دان، سابق فوجی اور سینیٹ کے دیرینہ رکن جان مکین 81 برس کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں۔ سینیٹر مکین نے ایک بھرپور فوجی اور سیاسی زندگی گزاری جس کی کچھ جھلکیاں ان تصاویر میں دیکھی جاسکتی ہیں:
تصاویر: سینیٹر مکین کی زندگی

1
سنہ 1965 میں لی گئی ایک تصویر جس میں جان مکین امریکی بحریہ کے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کھڑے ہیں۔

2
سینیٹر مکین امریکی نیوی میں پائلٹ تھے۔ ان کی یہ تصویر 1967ء میں ویتنام میں ان کی گرفتاری سے قبل لی گئی تھی۔ سینیٹر مکین لگ بھگ پانچ سال ویتنام میں جنگی قیدی رہے تھے۔

3
ویتنام سے رہائی کے بعد جان مکین 24 اپریل 1973ء کو ایک انٹرویو کے دوران ویف میں گزرے حالات بتا رہے ہیں۔ جان مکین اس وقت امریکی نیوی میں لیفٹننٹ کمانڈر تھے۔

4
مئی 1973ء میں لی گئی ایک تصویر جس میں اس وقت کے امریکی صدر رچرڈ نکسن ویتنام جنگ کے قیدیوں کی امریکہ واپسی کے بعد ان کے اعزاز میں دیے جانے والے عشائیے کے دوران جان مکین سے ہاتھ ملا رہے ہیں۔
فیس بک فورم