امریکہ کی ریاست میری لینڈ کے ایک اخبار کے دفتر پر مسلح شخص کی فائرنگ سے پانچ افراد کی ہلاکت کے واقعے کو پولیس نے سوچی سمجھی کارروائی قرار دیا ہے۔ میری لینڈ کی این ارنڈیل کاؤنٹی کے قائم مقام پولیس چیف ولیم کرامف نے کہا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حملہ آور نے لوگوں کو تاک تاک کر نشانہ بنایا۔
تصاویر: امریکی اخبار کے دفتر میں فائرنگ
10
حملے کا نشانہ بننے والے اخبار کے لیے عدلیہ اور جرائم کور کرنے والے رپورٹر فل ڈیوس بھی فائرنگ کے وقت نیوزروم میں موجود تھے۔ انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ مسلح شخص نے گلی میں کھڑے ہو کر دفتر کی شیشےکی دیوار پر فائرنگ کی اور اس کے بعد نیوز روم میں موجود افراد کو تاک تاک کر نشانہ بنایا۔
11
فل نے لکھا ہے کہ دفتر میں موجود کئی افراد نے فائرنگ سے بچنے کے لیے میزوں کے نیچے چھپ کر جان بچائی اور اس وقت نیوز روم میدانِ جنگ کا منظر پیش کر رہا تھا۔
12
حملے کے بعد نیویارک سمیت امریکہ بھر میں نشریاتی اداروں اور اخبارات کے دفاتر پر سکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔ تصویر میں نیویارک ٹائمز کے دفتر کے باہر پولیس اہلکار تعینات ہے۔
13
نیویارک میں نشریاتی ادارے 'اے بی سی' کے اسٹوڈیوز کے باہر پولیس تعینات ہے۔