برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کا دورہ پاکستان جاری ہے۔ وہ پیر کی شب اسلام آباد پہنچے تھے جبکہ منگل کو انہوں نے اسلام آباد کے ایک اسکول کا دورہ کیا۔ ساتھ ہی پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم پاکستان عمران خان سے ملاقاتیں بھی کیں۔
برطانوی شاہی جوڑے کا دورہ پاکستان
5
شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کا وزیر اعظم ہاؤس پہنچنے پر عمران خان نے استقبال کیا
6
عمران خان سے ملاقات کے دوران کیٹ مڈلٹن نے سبز اور سفید رنگ کی شلوار قمیض زیب تن کر رکھی تھی
7
ملاقات کے دوران پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر تھامس ڈریو بھی موجود تھے۔
8
برطانوی شاہی جوڑے کا دورہ پاکستانی ٹوئٹر ٹرینڈز میں سرِ فہرست ہے۔ 'رائل ٹور پاکستان' کے نام سے ایک ٹرینڈ میں پاکستان کے عوام شاہی جوڑے کو اپنے اپنے انداز میں خوش آمدید کہہ رہے ہیں۔